0

کس ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پرفیوم استعمال کرنے پر پابندی لگادی؟

بھارت :ویسے تو پرفیوم کا استعمال انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اور آس پاس موجود لوگوں پر خوشگوار اثر مرتب کرتا ہے مگر ایک ایشیائی ملک نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے لیے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی جانب سے پرفیوم یا ماؤتھ واش کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی تھی کیوں کہ پائلٹوں کے الکوحل کے زیر اثر ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے کے حوالے سے خدشات رہتے تھے۔ملکی ہوا بازی کی صنعت کی نگرانی کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری نئے ضابطے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’عملے کا کوئی رکن کوئی دوا / فارمولہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی ماؤتھ واش، ٹوتھ جیل، پرفیوم یا الکوحل کے مواد پر مشتمل کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کر سکتاہے‘۔متن میں مزید کہا گیا کہ الکوحل کے مواد پر مشتمل مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں الکوحل کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔ اگرعملے کے کسی رکن نے اس طرح کی دوائیاں بھی استعمال کیں تو اسے فلائٹ مشن پر جانے سے پہلے کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہوگا۔پرفیوم میں الکوحل کی مقدار کافی کم ہوتی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جسم پر پرفیوم لگانے سے الکوحل ٹیسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔جاپان ایئر لائنز کے پائلٹ کاتسوتوشی جیتسوکاوا کا 2018 میں ٹیک آف کے فوراً بعد سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی سطح قانونی حد سے نو گنا زیادہ آئی تھی اور انھیں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں