0

سستی بجلی پیدا کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرا یا گیا، سراج الحق کا ردعمل آگیا

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت کی تباہی کی جڑ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو بیرونی قرضوں سے چلایا، حکمران پارٹیوں میں معیشت ٹھیک کرنے میں نہیں، کرپشن میں مقابلہ رہا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سےانہوں نے کہاکہ سستی بجلی پیدا کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرا یا گیا۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاست اور جمہوریت یرغمال، دولت مند الیکشن جیت جاتا ہے، اقتصادی ترقی کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھے گا۔پڑوسی ممالک ترقی کر رہے ہیں، ہمارے ہاں عوام آٹے کی قطاروں میں لگے ہیں، عوام کے تعاون سے اقتدار میں آ کر سودی نظام ختم کریں گے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 8روپے کی کمی قوم کیساتھ مذاق ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے، پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں