0

میکسیکو: چرچ کی چھت گر گئی، متعدد ہلاک

میکسیکو:میکسیکو میں چرچ کی چھت اچانک گرنے کے سبب 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 39 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چرچ کی چھت گرنے کا یہ المناک حادثہ میکسیکو کے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں رونما ہوا، جب سانٹا کروز چرچ کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے جس وقت یہ چھت گری اس وقت چرچ میں عبادت ہورہی تھی، سانحے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 39 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے واقعے میں اب تک 10افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چرچ میں حادثے کے وقت 100 افراد موجود تھے جبکہ حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ملبے سے نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے مقامی افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جب کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاربھی بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں