0

پاکستان میں بم دھماکوں پر چینی صدر کا صدر عارف علوی سے اظہارِ تعزیت

چین :پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں پر چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے صدر عارف علوی سے تعزیت کا اظہارکیا گیا ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔چینی وزیر اعظم نے بھی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ 12 ربیع الاول کے روز عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات پیش آئے تھے۔بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت شہادتوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے جبکہ دہشتگرد حملے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھےدہشتگردی کا دوسرہ واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران پیش آیا تھا۔ ہنگو میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں