0

روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد:روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 288روپے 80پیسے کا ہوگیا۔ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی،کرنسی ڈیلرز کے کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا تھا،ڈالر 293 روپے سے کم ہوکر 292 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستاہوکر 312 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ2 روپے سستا ہوکر 365 روپے کا ہوگیا ، اماراتی درہم 30 پیسے کمی سے 82 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 77.80 روپے پر برقرار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں