0

میکسیکو میں دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ؛ ہلاکتیں

میکسیکو :میکسیکو کی ریاست دورانگو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے جس کے باعث پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو نجی طیاروں میں تصادم کا افسوسناک حادثہ لا گالانسیٹا میں پیر کی صبح ہوا۔ حکام نے حادثے سے متعلق تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ایک طیارہ ٹیک آف جبکہ دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں ٹکراؤ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں تمام پانچ افراد ہلاک ہوئے۔حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں