0

ڈالر مزید سستا، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ،زبردست خبر آگئی

کراچی :انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ 6 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 290 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں