0

بھارتی رنز کا پہاڑ سر کرنے میں کینگروز ناکام، سیریز 0-2 سے میزبان کے نام

بھارت :بھارت نے اندور میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کینگروز کو شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی سائیڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا جسے سر کرنے میں کینگروز ناکام رہے.آسٹریلین اننگز کے دوران بارش کے سبب انھیں 33 اوورز میں 317 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تاہم مہمان ٹیم 217 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھی یوں میزبان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 99 رنز سے میچ میں فتح اپنے نام کرلی۔آسٹریلین اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسلا اور بیٹرز کو ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی مشکلات درپیش رہیں، 9 پر رنز مہمان سائیڈ کی دو وکٹیں جب کہ 108 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 217 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ڈیوڈ وارنر 53 اور سین ایبٹ 54 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرپائے۔ بھارت کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پرسادھ کرشنا 2 اور محمد شامی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ شبمن گل اور شریاس آئیر نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول نے بھی نصف سنچری کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 2، جوش ہیزل ووڈ، سئین ایبوٹ اور ایڈم زامپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں میزبان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں