0

سعودی عرب کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

سعودی عرب :سعودی وزارتِ خارجہ نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نفرت انگیز اقدامات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے اقدامات واضح طور پرنفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات انتہا پسندی کو مسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں۔واضح رہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں مسلم مخالف گروپ پیگیڈا کے ایک رکن نے کچھ مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔مسلم مخالف گروپ پیگیڈا کے رکن ایڈون ویگنز ویلڈ نامی رکن نے دی ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشین سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سوئیڈن، ڈنمارک اور ہالینڈ جیسے ممالک میں مسلم مخالف گروہ اس قسم کی شرمناک اور اشتعال انگیز کارروائیاں کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں