0

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ: آسٹریلیا کو پاکستان کے ہاتھوں مسلسل تیسری شکست

اسلام آباد:پاکستان نے آسٹریلیا ویٹرینز کو اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرلی۔آسٹریلیا اوور 40 کی ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔اسٹیو پالسن نے 65، ٹم بوٹ نے 30 اور کرس ڈکسن نے 23 رنز اسکور کئے، پاکستان کے عمران علی نے تین، کاشف صدیق اور وقاص علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔قومی ٹیم نے 200 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوور میں حاصل کرلیا، محمد الیاس اور حسن رضا نے 59، 59 رنز بنائے اور طارق ہارون نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے لیکن قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ 14 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈول ہے جس کا شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔تاہم ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے، احمد آباد میں ہوٹل اور ایئر ٹکٹس کے کرائے دگنے ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں