0

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا۔کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے لیکن قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ 14 اکتوبرکو احمد آباد میں شیڈول ہے جس کا شائقین کرکٹ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔تاہم ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے، احمد آباد میں ہوٹل اور ایئر ٹکٹس کے کرائے دگنے ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جارہا ہے جبکہ بھارت کے کسی دوسرے شہر سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار میں دستیاب ہوتا ہے لیکن اس کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں