0

ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب چیلنج بن گیا۔

بھارت :بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 15 دن باقی ہیں لیکن پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ بھارت میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 15 دن باقی ہیں میزبان انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ سمیت کئی ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکیں لیکن پاکستانی اسکواڈ کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ایشیا کپ میں خراب فارم منیجمنٹ کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم میں کون ہوگا اِن اور کون آؤٹ، قومی سلیکشن کمیٹی کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان لگتا ہے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے جہاں کئی ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کرکے ورلڈ کپ کے لیے حتمی حکمت عملی مرتب کرچکی ہیں وہاں قومی ٹیم کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ورلڈ کپ کے لیے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ایشیا کپ میں فٹنس مسائل اور کچھ کھلاڑیوں کی خراب فارم کے باعث دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پورے ایونٹ سے باہر رہنے کا خدشہ ہے اور ان کی جگہ زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے جب کہ سینیئر فاسٹ بولر حسن علی کی سلیکشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اسپن کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ابرار احمد اور اسامہ میر میں ٹائی ہے ان میں سے کوئی ایک ہی بھارت جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے ایشیا کپ کے اسکواڈ سے آل راؤنڈر فہیم اشرف باہر ہوں گے جب کہ سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بنانے والے اوپنر عبداللہ شفیق کے چانسز بھی ففٹی ففٹی ہیں۔قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلیں گے۔ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں