0

قومی ٹیم کے نائب کپتان کی تبدیلی کا امکان، شاداب کی جگہ کون لے گا؟

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد قومی ٹیم کا اگلا بڑا امتحان بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ہے۔اس کے آغاز سے قبل قومی ٹیم متعدد محازوں پر برسر پیکار دکھائی دیتی ہے، بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کولمبو اور پھر پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے مقابلے پر سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں ان کی کپتانی کے انداز پر سوالات اٹھائے گئے، جس کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں پاکستان ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی قیادت کو لے کر اس وقت بہت زیادہ بات چیت کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں