172

این اے 133ضمنی الیکشن،جیالے اور متوالے آمنے سامنے،دونوں کے کارکن زخمی

این اے 133ضمنی انتخاب کے دوران مریم کالونی بلاک ون میں جیالے اور متوالے آمنے سامنے آگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزام عائد کئے جبکہ جھگڑے میں دونوں پارٹیوں کے کچھ کارکن زخمی ہوگئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔

یوسی 232 گورنمنٹ لال ہائی سکول 15 بی ون ٹاؤن شپ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی آمد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آئے ، کارکنوں کے درمیان شدید نعرے بازی ہوئی جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے گئے،حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے مداخلت کرتےہوئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کو نعرے بازی سے روک دیا اورپولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مذید اہلکار تعینات کر دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں