0

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

اسلام آباد : حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی آ رہی ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں کل کاروبار کے اختتام پر ڈالر 301 روپے 16 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان پایا جا رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 697 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں