0

پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے کون سے بڑے مطالبات رکھ دیئے،سب پتا چل گیا

اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے فی لیٹر پرافٹ مارجن کے معاہدے پر 15ستمبر تک عملدرآمد کرنے اور پٹرولیم اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے نگراں وفاقی وزیر پٹرولیم محمدعلی سے ملاقات کی ، جس میں پٹرولیم ڈیلرز نے فی لیٹر پرافٹ مارجن کے معاہدے پر 15ستمبر تک عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔پٹرولیم ڈیلرز نے سابق وزیرمصدق ملک سے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت کی ۔ تاریخ میں پہلی بارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کافی لیٹرپرافٹ مارجن پڑولیم ڈیلرزسے زیادہ ہوگیا ہے۔وزیراعظم سے ملاقات میں طے ہوا تھا، پٹرولیم ڈیلرز،اوایم سیز کا فی لیٹرمارجن 4 اقساط میں ملے گا، پٹرولیم ڈیلرز اور او ایم سیز کا پرافٹ مارجن ای سی سی سے منظور ہے، کابینہ سے جلد منظور ہوگا۔اوایم سیز کا پرافٹ مارجن فی لیٹر 1.86 پیسے اور پیڑولیم ڈیلرزکاپرافٹ مارجن 1.63پیسے ہوگا ، پیڑولیم ڈیلرز کا پڑول پمپس کو کمرشل میٹر سے انڈسٹریل میٹر پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس کے علاوہ پٹرولیم ڈیلرز نے نگران وفاقی وزیرسے پٹرولیم اسمگلنگ روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں