0

مایا علی کا حکمرانوں کے نام اہم پیغام

اسلام آباد:پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔مایا علی اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی مسائل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ آج انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔انسٹاگرام اسٹوری پرمایا علی نے لکھا کہ چیزیں کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’خدا کیلیے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس (مہنگائی) سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کیلیے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کیلیے لڑیں۔‘آگے وہ مزید لکھتی ہیں کہ لوگوں نے اس لیے پاکستان کیلیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں