0

راکھی ساونت کی عمرہ کے بعد واپسی، مذہب تبدیلی کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد:بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عمرہ کرکے واپس بھارت پہنچ گئیں جہاں انہیں صحافی کی جانب سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی عمرے سے واپسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کے رفقا نے عمرے سے واپسی پر پھولوں کے ہار پہنائے جب کہ اس موقع پر راکھی نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ائیرپورٹ پر راکھی سے ایک مقدمے سے متعلق سوال ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں پتا، میں ابھی عمرہ کرکے آئی ہوں، میں بہت پاک زمین پر گئی تھی، کون کیا ڈرامہ کررہا ہے مجھے نہیں معلوم۔ہندو مذہب کو چھوڑ کر اسلام کو قبول کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ہندو مذہب میں کوئی برائی نہیں چونکہ میرا نکاح ہوا ہے اور میں ایک سال سے اسلام میں ہوں، میں بہت خوش نصیب ہوں مکہ مدینہ سے میرا بلاوا آیا تھا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں انہیں عبایا پہنے دیکھا گیا تھا۔چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کی مسلمان ہوکر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں