0

کریتی سینن کس معروف اداکار کی رشتے دار ہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اداکار چنکی پانڈے کی رشتے دار ہیں۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ان کے کسی بھی قریبی دوست یا رشتے دار کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن مداحوں کا یہ خیال غلط ثابت ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، کریتی سینن بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کی کزن ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریتی سینن کے والد اور اننیا پانڈے کی والدہ آپس میں رشتے دار ہیں۔اسی لیے کریتی سینن اور اننیا پانڈے کے رشتے دار ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرتے ہیں اور ان دونوں اداکاراؤں کے کام پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔کیرتی سنن نے 2014 میں فلم ’ہیرو پنتی‘ سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل ویٹرن اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں