0

’چاہیے تو عالیہ بھٹ‘ جوان کے ڈائیلاگ پر اداکارہ کا ردعمل

اسلام آباد:بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔شاہ رخ خان اس فلم میں ایک سابق فوجی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ 6 خواتین پر مشتمل ایک ٹیم چلاتے ہیں اس دوران وہ ملک بھر میں مختلف ڈکیتیوں کو روکتے ہیں۔ٹریلر میں شاہ رخ ایک میٹرو کو ہائی جیک کرتے ہیں اس کیس میں اداکارہ نینتھارا کے پولیس افسر کو کیس کا انچارج بنا دیا جاتا ہے، جو جوان سے پوچھتی ہے کہ اب تم کیا چاہتے ہو جس پر شاہ رخ کہتے ہیں مجھے ’عالیہ بھٹ‘ چاہیے۔ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ نے فلم جوان میں ماضی میں نینتھارا سے شادی کی تھی کیونکہ کچھ مناظر میں دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کو بھی دیکھا گیا۔شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ ’چاہیے تو عالیہ بھٹ‘ پر اداکارہ نے بھی ردعمل دیا ہے۔عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام اسٹوری میں ’جوان‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور پوری دنیا کو چاہیے صرف شاہ رخ خان۔‘شاہ رخ خان کی فلم کے اس ڈائیلاگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’چاہیے تو عالیہ بھٹ کا ڈائیلاگ تو سیلیبس میں نہیں تھا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم سب کو عالیہ بھٹ چاہیے۔‘واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں