0

علیزے نے رشتے کے لیے ہاں کہہ دی

اسلام آباد:ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم ’علیزے‘ نے رشتے کے لیے ہاں کہہ دی۔ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’والدہ علیزے سے کہتی ہیں کہ بیٹا میں نے دنیا دیکھی ہے جس عمر میں لڑکے جدوجہد کررہے ہوتے ہیں اس عمر میں وہ (شیری) اسٹیبلش ہے، ہمیں اور کیا چاہیے۔‘وہ کہتی ہیں کہ اگر پھر بھی سلمان کو اور وقت چاہیے یا تم انتظار کرنا چاہتی ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔‘علیزے کہتی ہیں کہ ’مما مجھے کسی کا کوئی انتظار نہیں کرنا، وہ تو پہلے سلمان نے اصرار کیا تھ ورنہ میں آپ سے اس بارے میں بات بھی نہیں کرتی۔‘علیزے کی والدہ کہتی ہیں کہ ’اس شہر میں رہنا آسان نہیں ہے روز کتنی خواہشات گلا گھوٹنا پڑتا ہے یہ تو وہی جانتا ہے جس پر گزرتی ہے۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’اب ہم لوگ بھی تمہارے فرض سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں، تم لوگ بوجھ نہیں لیکن ذمہ داری تو ہو۔‘علیزے کہتی ہیں کہ ‘مما آپ بابا سے کہہ دیں جو ان کی مرضی ہے وہ مجھے منظور ہے، وہ شیری سے ملنے کے لیے رضامند ہوجاتی ہیں۔‘شیری سے شادی کے بعد علیزے کی زندگی میں کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں