0

صبا قمر کو نئی محبت مل گئی؟

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے نئی محبت ملنے کا اعتراف کرلیا۔اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان عمران اشرف کے ساتھ انہوں نے نجی زندگی سمیت شوبز سے متعلق گفتگو کی۔صبا قمر نے شو کے دوران کہا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں۔عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’سنا ہے کہ آپ کے گھر کے باہر پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ جانتی ہی نہیں کہ یہ پھول کس نے رکھے ہیں‘، جس پر صبا قمر نے شرمیلے انداز میں جواب دیا کہ ’پیار کرنے والا‘۔انہوں نے کہا کہ ’پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں