0

مبشرا جعفر کو بھائی نے پاگل کہہ دیا

اسلام آباد: عائزہ خان (مبشرا جعفر) کو بھائی نے پاگل کہہ دیا۔ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔مبشرا سے بھائی پوچھتے ہیں کہ ’وہ جو تمہارے ساتھ گئی وہ کون تھی۔‘ مبشرا بتاتی ہیں کہ ’میری سائیکاٹرسٹ ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’تم نے بہت دیر نہیں کردی۔‘مبشرا بھائی کی یہ بات سن کر غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کہنا ہو تو سامنے کہا کرو۔‘ بھائی کہتے ہیں کہ ’اچھا تو میں یہ کہنا چاہ رہا تھا یہ جو تم سائیکاٹرسٹ کھیل رہی ہو کچھ عرصہ پہلے کھیل لیتیں تو تمہاری اور ہماری سب کی زندگی میں بہت سکون ہوتا۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’کیا کہنا چاہتے ہو پاگل ہوں میں تم کونسا پرفیکٹ ہو، تمہیں تو پیدا ہوتے ہی گلا دبا کر مار دینا چاہیے تھا، تم نے کونسا بھائی کا حق ادا کردیا ہے اس دن محب مجھ پر ہاتھ اٹھا رہا تھا تم خاموش وہیں کھڑے تھے جو تمہیں کرنا چاہیے تھا وہ اس دن زید نے کیا۔‘بھائی کہتے ہیں کہ ’تم کیا چاہتیں تھیں کہ تمہارے پاگل پن میں آکر میں بھی پاگلوں والی حرکت کرتا، تمہارے اسی مزاج کی وجہ سے اس مڈل کلاس محب نے تمہیں چھوڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں