0

ماہرہ خان کا اپنی بیماری سے متعلق انکشاف

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ڈپریشن میں رہنے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم رئیس میں کام کرنے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی یہاں تک کہ وہ ڈپریشن سے نمٹنے کے لیے ایک طویل عرصے سے ادویات کا استعمال کررہی ہیں۔ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ رئیس فلم کے بعد ملنے والے ردعمل کے بعد ڈپریشن شروع ہوا، میرے لیے وہ مشکل ترین وقت تھا، جب بھارتی نیوز چینلز میں وہ اپنی تصاویر اور خبریں دیکھتی تھیں تو ان کے اندر بے چینی اور اضطراب بڑھنے لگتا تھا وہ ایسا وقت تھا کہ جب ان کا یقین کمزور ہونے لگا۔ماہرہ نے بتایا کہ ایک دن اتنا ذہنی دباو برداشت کرنے کے بعد انہیں ایک پینک اٹیک ہوا ۔جس کے بعد سے ان کی تھراپی ہوئی۔ انہوں نے کہا ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ وہ ایک ماہر نفسیات کے پاس جاتی دوسرے کے پاس جاتیں مگر ان کی ذہنی حالت میں کسی بھی طور بہتری نہیں آرہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس مجھ سے محبت کرنے والے موجود تھے مگر وہ تو باہر تھا لیکن اندرونی طور پر مجھے سکون نہیں مل پا رہا تھا بے حد بے چینی تھی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ اسی سال رئیس ریلیز ہوئی اور ورنہ کی نمائش بھی اسی سال ہی ہوئی۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کسی کا بھی سامنا کریں ۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب ورنہ کی پروموشن شروع ہوئی تو ان کی کیفیت عجیب تھی لیکن باہر بے شمار لوگ ان کے منتظر تھے۔ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اپنے تاریک ترین دور میں بھی وہ کبھی بھی ظاہری طور پر اپنے اندر کے ڈپریشن کو باہر آنے نہیں دیتیں یا دوسرے کے سامنے عیاں نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ کسی کو بھی ظاہر نہیں کرنے دیتی کہ کہ وہ کس تکلیف سے گزر رہی ہیں تاہم ڈپریشن اب بھی میرے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں