111

سیالکوٹ واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے، شرمناک واقعہ سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے، دن دیہاڑے ایک غیر ملکی شہری کو چوک میں زندہ جلا دیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ سارے معاملے میں حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ درانہ رویئے کا مظاہرہ کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سیالکوٹ واقعہ کی فوری شفاف تحقیقات کی جائیں اور افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں