0

‘ڈریم گرل 2’ میں کاسٹ نہ کیے جانے پر نصرت باروچا کا اظہارِ مایوسی

اسلام آباد؛بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ نصرت باروچا نے ‘ڈریم گرل 2′ میں کاسٹ نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ڈریم گرل 2’ نئی فلم ہے جس میں ایوشمان کھرانا کے ساتھ اننیا پانڈے مرکزی کردار نبھائیں گی۔فلم کے پہلے پارٹ میں ایوشمان کے مدمقابل نصرت باروچا نے اداکاری کی تھی۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نصرت نے کہا کہ میں ‘ڈریم گرل 1’ کا حصہ تھی اور مجھے اس کی پوری ٹیم پسند تھی، میں ان کے ساتھ کام کو یاد کرتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ نا جانے کیوں مجھے پارٹ 2 میں کاسٹ نہیں کیا گیا، اگر سب کو فیصلے اور انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے، اسی طرح مجھے بھی مایوسی کا برملا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں بہت خوشی ہوتی اور میں انہیں اب بھی بہت یاد کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں