0

ڈینگی کی شکار زرین خان نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کردیا

ممبئی :ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والی خوبرو بھارتی اداکارہ زرین خان نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وہ ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زرین خان اُس وقت بخار میں مبتلا تھیں جبکہ وہ جسم میں درد محسوس کر رہی تھیں۔ تاہم اب خود زرین خان نے اسپتال سے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے جوس سے بھرے گلاس کی ایک تصویر شیئر کی، اسکے ساتھ عنوان میں انہوں نے تحریر کیا “ریکوری موڈ”۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکارہ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں