0

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسری کے اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سنیئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی اطلاع دی ہے کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کرگئیں جن کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی ۔بعدازاں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بلال اشرف نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زندگی کی سب سے قیمتی شخصیت اپنی پیاری والدہ کو کھو دیا۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں