0

تماشا ہونے کو ہے! ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

کراچی: پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان ٹی وی کی آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘میں جلوہ گر ہوں گی۔رضیہ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بُرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اُٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے‘۔اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن میں ہاں کہاں کردی۔ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے آمین‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں