0

گریجویشن میں تھی تو زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا، صرحا اصغر

اسلام آباد:معروف اداکارہ صرحا اصغر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں گریجویشن میں تھیں تو اپنی زندگی کا بہت مشکل دور دیکھا، میری یونیورسٹی میں کچھ ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گھر والے اور خاص کر بڑے بھائی بہت اعتماد کرتے تھے جس کی وجہ سے انھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، مجھ سے گھر والوں نے پوچھا کہ یہ لوو افیئر ہے تو میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، گریجویشن کا وہ دور بہت مشکل تھا۔صرحا نے بتایا کہ بھائی بہنوں میں ان کا پانچواں نمبر ہے، انھیں گھر والوں نے زندگی میں کچھ کرنے سے منع نہیں کیا، مجھے آزادی دی ہے۔اپنی یونیورسٹی کے دور کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ تھا، اس موقع پر بھائی نے مجھے کہا کہ تم پر بہت اعتماد ہے، جب انھوں نے ایسا کہا تو مجھے لگا انھیں واقعی مجھ پر بہت اعتماد ہے، میرے دوستوں نے بھی مجھے اس موقع پر چھوڑ دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ گھروالوں نے مجھ پر بہت اعتماد کیا جس کا بوجھ ہمیشہ میں نے محسوس کیا اور اب بھی میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرتی ہوں۔اینکر نے کہا کہ یہ اعتماد کا بوجھ سختی سے زیادہ برا ہوتا ہے کہ اب آزادی دے دی ہے تو اس کا غلط استعمال نہیں کیا جائے، اداکارہ صرحا اصغر نے کہا میں فیملی کی ‘چھوٹی‘ تھی اس لیے زیادہ خیال رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں