0

عامر خان سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات کس نے کرائی تھی؟ شاہد آفریدی کا انکشاف

اسلام آباد:بھارتی اداکار عامر خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کیسے ہوئے تھی؟ اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی بھارتی اداکار عامر خان سے ملاقات میں نے کروائی تھی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر 2011 کے دوران عامر خان اور آفریدی کی تصویر خوب وائرل ہورہی تھی، جس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بھی دیکھا گیا تھا۔نجی چینل کے پروگرام میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میزبان کے سوالات کے جوابات دیئے اور زندگی میں پیش آئے اہم واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ انڈین کھلاڑی گوتم گھبیر کا رویہ جیسا ہمارے ساتھ ہے ویسا ہی اپنی ٹیم کے ساتھ رکھتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بہت کم بھارتی کھلاڑی ہیں جو گوتم گھبیر کی طرح بہترین اوپننگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لا لا نے مزید کہا کہ جب وہ بلے بازی کرنے جاتے تھے تو کرکٹ شائقین کی بے چینی میں اضافہ ہوجاتا تھا اور شائقین کرکٹ کی آوازیں آرہی ہوتی تھیں کہ لا لا خدا کے لئے جلدی آؤٹ نہ ہونا، جس پر میں شائقین کو مطمئن کرنے کی پوری کوشش کرتا تھا۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ ماضی میں جب کسی میچ میں بُری کارکردگی کا مظاہرہ کرتا تھا تو اگلی بار اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے اگلے میچ کا بے صبری سے انتظار کرتا تھا، سابق کپتان نے کہا کہ اچھے دن بہت کم آتے ہیں اور جلدی گزر جاتے ہیں اور بُرے دن بہت طویل لگتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں