0

چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجے جانے والے 40 قسم کے بیجوں کی فہرست جاری

بیجنگ: چین کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسپیس بریڈنگ (خلاء میں پودوں کی اقسام کی افزائش) کے لیے 40 بیجوں سمیت 100 سے زائد قسم کے پودوں سے متعلقہ مواد ٹیانگونگ اسپیس اسٹیشن میں بھیجا جا چکا ہے۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق مئی کے آخر میں 53 اداروں کی جانب سے ٹیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر 136 اقسام کے پودوں کے تجرباتی نمونے بھیجے گئے ہیں۔ان نمونوں میں 47 فصلیں جن میں 12 بیج اجناس کی فصلوں کے، 28 بیج نقدی فصلوں کے، سات سلین الکلی برادشت کرنے والے پودے اور 76 اقسام کے جنگلات کے پودے، گھاس، پھول اور ادویاتی پودے شامل ہیں۔بھیجے جانے والے پودوں میں 13 مائیکرو آرگنزم بھی ہیں جن میں زرعی اور صنعتی مائیکرو آرگنزم، کھانے کے قابل فنگئی، الگئی اور کائی شامل ہے۔اسپیس بریڈنگ بیجوں کو خلائی شعاعوں اور مائیکرو گریویٹی کے تجربے پر مشتمل ایک عمل ہے جو بیج میں ممکنہ مفید جینیاتی متغیرات کے لیے کیا جارہا ہے۔ تبدیلی کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور پودوں کو بیماری اور خوش سالی کا مزاحم بنایا جاسکتا ہے۔چین اسپیس بریڈنگ میں 1980 کی دہائی سے مصروف العمل ہے۔ اس ہی طرح کے تجربات بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں بھی کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں