0

وزیر اعظم پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت، امریکا کا ردعمل آگیا

واشنگٹن: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دینے پر امریکا نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ اے کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، دونوں ممالک کی قیادت کیلیے امریکا کا کیا پیغام ہے؟اس پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت سے مسائل حل کرنا ہوں گے، ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان بھارت مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔ترجمان سے پاکستان میں عام انتخابات اور سابق وزیر اعظم پاکستان کو نااہل کرنے کی کوشش سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتے، پاکستان میں آزادانہ اور صاف و شفاف انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔یتھیو ملر سے بھارت میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب سے امن اور فسادات سے گریز کی درخواست کرتے ہیںپریس کانفرنس میں ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد منشیات کیلیے سالانہ 4 ملین ڈالرز فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں