104

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشن آج سے ڈھائی ماہ کے لئے بند

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کے لیے بند کر دیا گیا، اسٹیشنز کو 15 فروری تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی پہلے ہی موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ سرد موسم میں گیس کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں بشمول صنعتی اور تجارتی مرکز اور سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے جب کہ ملکی معیشت کو الگ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری مالکان کی پریشانی اپنی جگہ جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ورکرز بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس نہ ہونے کے باعث کھانے میں تاخیر اور نہانے کے لئے گرم پانی بھی میسر نہیں ہوتا جسکے باعث ورکرز کے گھروں میں ناچاقیاں اور کام میں سست روی کا شکار ہوتے ہیں۔

دوسری جانب سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی تجویز پر اوگرا آج سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں