0

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

اسلام آباد:مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ کردیا گیا۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلو سلنڈر 310 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے،کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا نے حکومتی درخواست پر گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گھریلو صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گئی۔ نیپرا کے فیصلے کے مطابق 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں