0

چینی عوام کی پہنچ سے دور ہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے، اس سلسلے میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مذکورہ درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔چینی عوام کی پہنچ سے دور ہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، مؤقف میں کہا گیا ہے کہ آئین کےتحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم دے جب کہ عدالت چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں