118

مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی پر قابو پانا حکومت کیلئے وبال جان بن گیا، مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دستیاب دستاویز کے مطابق ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 11.9 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد تھی۔ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد رہی۔
شہروں میں مہنگائی کی شرح نومبر میں 12 فیصد اور دیہاتوں میں 10.9 فیصد رہی، جبکہ اشیاء ضروریہ کی حساس قیمتوں کے اعشاریے 18.1 فیصد تک پہنچ گئے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ہول سیل پرائس انڈیکیٹر کی مہنگائی 27 فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ماہ 6.7 فیصد پر رکنے والی کور انفلیشن نومبر کے اختتام میں 7.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گھی کی قیمت میں 58.29 فیصد اور خوردنی تیل کی قیمت میں 53.59 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک سال میں دالیں، پھل، آٹا، سبزیاں بھی مہنگی ہوئیں، بجلی کی قیمت میں بھی ایک سال کے دوران 47.87 فیصد اضافہ ہوا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سال میں 40.81 فیصد جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 11.76 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں