0

ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں روز اضافے کا رجحان برقرار

اسلام آباد:کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں روز اضافے کا رحجان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مہنگا ہوکر289روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک میں8دن میں امریکی ڈالر12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں