0

مذاکرات کامیاب ،حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرزمیں مارجن بڑھانے پراتفاق

اسلام آبا: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں مارجن بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، جس کے مطابق مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں 41 پیسے کے حساب ملے گا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز اورحکومت میں سات گھنٹے طول کامیاب مذاکرات کے بعد مارجن بڑھانے پر اتفاق کر لیاگیا۔باخبر ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد تحریری معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے،جس پر وزارت پیٹرولیم ،اووگرا ،اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما دستخط کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے مصنوعات پر مارجن میں 1.64 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے،پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا،مارجن میں اضافہ ہر 15 دن میں 41 پیسے کے حساب سے کیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کے مطابق مکمل تجویز شُدہ اضافہ دو ماہ میں ملے گا۔اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہےجو دو ماہ میں بڑھکر 7.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گاکراچی۔پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں