0

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد : حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے تک کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی کیپسٹی پیمنٹس ہیں، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا حکومت کا کام ہے، یہ سیاسی اور انتظامی فیصلہ ہے جو حکومت نے کرنا ہے۔ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ وہ کونساقانون ہے جو حکومت کوسبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہے حکومت کو یہ اختیار کونسا قانون دیتاہے؟جس پر حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت بجلی صارفین کو158ون ارب روپے کی سبسڈی دے گی، 200یونٹ تک کے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا تو چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے۔دوران سماعت حکام پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں40فیصد صارفین خط غربت سے نیچے رہ رہے ہیں،ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہے۔حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت90فیصد صارفین کو سبسڈِی دے رہی ہے، تریسٹھ فیصد گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف نہیں بڑھایا جارہا، 4.9 فیصدصارفین کےلیے ساڑھے7روپے فی یونٹ اضافہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں