0

سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد:بجلی مہنگی ہونے کا پہلا منفی اثر سامنے آگیا ۔ تعمیراتی صنعت کا بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیل مینوفیکچررز نے چھٹی کے دن سریے کی فی ٹن قیمت 15 ہزار روپے بڑھادی۔ مینوفیکچررز کے مطابق بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔لارج اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق فی ٹن 15 ہزار روپے بڑھانے کے بعد سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 60000 روپے ہوگی۔یاد رہے کہ تعمیرات کے اہم خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کنسٹرکشن کی لاگت پر اضافی دباؤ آتا ہے، جس میں ایک سال کے دوران تقریباً 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں