114

پی آئی اے انتظامیہ کا 4 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 4 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چاروں نئے طیارے فروری 2022 تک بیڑے میں شامل ہونگے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے بزنس پلان پر عمل درآمد کے تحت 4 مزید نئے طیارے لیز پر خریدے جارہے ہیں جبکہ چاروں جہاز جدید ائیربس 320 خریدے جارہے ہیں۔

ایئرمارشل ارشد ملک کی سربراہی میں موجودہ انتظامیہ کی طرف سے نئے خریدے گئے طیاروں کی تعداد 7 ہوجائے گی جبکہ چار مزید ایئربس 320 جہازوں کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا موقف ہے کہ بزنس پلان کے تحت پی آئی اے کے بیڑے میں بوئینگ 777 اور ایئر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 44 ہو جائے گی اور نئے جہازوں کی شمولیت سے پی آئی اے کی آمدنی میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پی آئی اے کو بہترین ایئرلاین بنانے اور مکمل سپورٹ کے بعد نئے طیارے خریدے جارہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے پی آئی اے کی بحالی اور طیارے کی خریداری کے لیے 20 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں