97

تھائی لینڈ میں بندروں کا سالانہ میلہ، بندروں نے 2 ٹن پھلوں سبزیوں کی دعوت اڑائی

تھائی لینڈ کے صوبے لوبپوری میں سالانہمیلہ سج گیا ہے جس میں بندروں نے 2 ٹن سبزیوں اور پھلوں کی دعوت اُڑائی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مونکی فیسٹول کے موقع پر بندروں کو دو ٹن کے لگ بھگ پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں، یہ فیسٹول دو برس کے وقفے کے بعد بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
اس موقع پر سینکڑوں لمبی دم والے بندر لوگوں کی جانب لپکتے اور پھل کھاتے دیکھے گئے، بندروں کی اس سالانہ میلے کا انتظام لوبپوری کے شہریوں کے جانب سے بندروں کے لیے شکریے کے طور پر کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگ سیاحوں کے لیے اس علاقے میں خوشی لانے کی وجہ سے ان بندروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
اس سال فیسٹول کا تھیم ’وہیل چیئر مونکیز‘ تھا جس میں مستحق لوگوں میں 100 وہیل چیرز تقسیم کرنے کا مصوبہ بنایا گیا تھا، اس سالانہ فیسٹول پر اس سال تین ہزار ڈالرز خرچ آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں