91

ملتان میں شدید دھند کے باعث خطرناک ٹریفک حادثہ، متعدد افراد زخمی

ملتان میں پرانا شجاع آباد روڈ گوچھڑ والی پل پر دھند کے باعث بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 5 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی بہت سی وجوہات میں سے دھند ، تیز رفتاری، اناڑی ڈرائیور، ٹریف قوانین کی پابندی نا کرنا شامل ہیں۔
ملک بھر میں سڑکوں کی ابتر حالت بھی ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے، ٹریفک کے اعدادوشمار پر نظر رکھنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سڑکوں کی حالت بہتر کرنا اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں