105

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں، صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل

خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئیں۔ 2 معاونین خصوصی کو قلمدان حوالے کرنے سمیت صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد علی سیف کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ محمد سعید کو انرجی اینڈ پاور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

دوسرے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش کو اعلیٰ تعلیم اور آرکائیوز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے، ارشد ایوب کو آبپاشی، فیصل امین گنڈا پور کو لوکل گورنمنٹ اور رول ڈیویلپمنٹ کا محکمہ حوالے کیا گیا ہے۔ اسی طرح انور زیب خان کو سوشل ویلفیئر اور وویمن ایمپا ورمنٹ جبکہ تاج محمد ترند کو ریونیو واسٹیٹ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں