109

لاہور: دیور نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کرکے بھابھی کو قتل کردیا

لاہور: نواحی علاقے پھول نگر میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ پھول نگر کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں اکرم نامی ملزم نے 28 سالہ بھابھی کو اس بات پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ملازمت کرنا چاہتی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ طاہرہ ایک بچی کی ماں تھی اور اس کا شوہر گلزار سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے ۔
طاہرہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ تھی، اسے پڑھانے کا شوق تھا، اسے ٹیچنگ کے حوالے سے کوئی میسج آیا، وہ معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس آئی تو ملزم نے تشدد شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دیور کے تشدد کے بعد طاہرہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوا بھی پی تاہم مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی گئی جس کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں