0

میسی نے کس کلب کے ساتھ معاہدہ کرلیا؟

ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر انٹرمیامی کلب کی جانب سے لیونل میسی کی 10 نمبر کی شرٹ پہنے ہوئے ویڈیو شیئر کی بعدازاں کلب نے تصدیق کی کہ میسی دسمبر 2025 تک انٹر میامی کلب سے کھیلیں گے۔لیونل میسی نے کہا کہ ’میں انٹرمیامی اور امریکا میں اپنے کیریئر کا اگلا مرحلہ شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔‘اسٹار فٹبالر نے کہا کہ یہ ایک شاندار موقع ہے اور ہم اس خوبصورت سفر کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں، انٹرمیامی کلب کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔واضح رہے کہ میسی 21 جولائی کو میکسیکو کے کروز ازول کے خلاف لیگ کپ کے میچ میں انٹرمیامی کے لیے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں