0

سعودی عرب میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی میدان میں آگیا

اسلام آباد:ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، جس میں پی سی بی نے سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذکا اشرف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ملاقات میں سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں