0

سعودی عرب کی روس سے تیل درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد:رواں سال جون میں سعودی عرب نے روس سے رعایتی نرخوں پر ریکارڈ مقدار میں تیل خریدا، یہ تیل ملک میں گرمی کے دوران توانائی پیدا کرنے کیلئے طلب کو پورا کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جون میں یومیہ 1 لاکھ 93 ہزار بیرل تیل روس سے خریدا۔یورپی یونین کی طرف سے روسی مصنوعات پر پابندی کے بعد سعودی عرب نے روس سے اپنی تیل درآمدات میں اضافہ کیا ہے۔کی پہلی ششماہی میں روس سے تیل کی درآمدات 28 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن رہیں۔پچھلے سال سعودی عرب نے روس سے 16 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن تیل خریدا تھا۔ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب جولائی میں اپنی تیل برآمدات 12 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھائے گا، یہ برآمدات جون میں ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں