92

پاکستان میں کورونا کے 303نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 303نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 84ہزار 189افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 709شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36ہزار979 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ19 لاکھ 13ہزار 668ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.81فیصد رہی جبکہ 946مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 172 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 761ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 13 ہزار 719ہو گئے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 950 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 16جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 75 ہزار 248کیسز اور 7 ہزار 621اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 79 ہزار 928افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 833 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 479کیسز اور کورونا کے باعث 359اموات رپورٹ ہوئیں۔
آزاد کشمیر میں 34ہزار 547افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 626کیسز اور 952اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں